پولیس کی کارروائیاں ، ڈکیت گینگز کے 6 کارندے گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،مختلف علاقوں سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے 6 کارندے گرفتار ،24لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چنیوٹ کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈکیتی،راہزنی،چوری کے 23مقدمات میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 6ملزموں کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر سیف اﷲاور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز اصغر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان طارق،اذان،ساجد،گلفام،فیضان اور سلیم کو حراست میں لے لیا،ملزموں کے قبضہ سے 24لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیاگیاہے ، دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچنیوٹ عبداﷲاحمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،ہیومن ریسورس،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے ۔