پیرمحل :ایم سی انتظامیہ کی نااہلی، شہر کی سٹریٹ لائٹس بند

پیرمحل :ایم سی انتظامیہ کی نااہلی، شہر کی سٹریٹ لائٹس بند

پیرمحل (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نااہلی، شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس بند ، شہری چوروں کے رحم کرم پر ۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کے زیر انتظام شہر کی مین شاہراؤں اور بازاروں میں سڑیٹ لائٹس کا بہترین انتظام کیا گیا تھا ان علاقوں میں مین بازار ،صدر بازار ، رجانہ روڈ،کالونی روڈ،صاحب لولاک روڈ ،پارک روڈ ، سبزی منڈی روڈ،کارخانہ بازار ،تھانہ روڈ مکہ بلاک ،مدینہ بلاک مسجد بلاک ہا ؤسنگ کالونی ،اپر کالونی ،لوئر کالونی مہر آباد اور شہر کے دیگر محلے شامل تھے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث پورے شہر میں سڑیٹ لائٹس کا نظام ناکارہ ہوکر رہ گیا، رات کو پورا شہر تاریکی میں ڈوب جانے سے جرائم پیشہ افراد کو وارداتوں کی کھلی چھٹی مل جاتی ہے ۔ میونسپل کمیٹی کے پاس سڑیٹ لائٹس کی دیکھ بھال کیلئے 3الیکٹریشن اور واپڈا کی سپورٹ موجود ہیں لیکن اس کے باوجود لائٹس فعال نہیں ،شہریوں نے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں