چنیوٹ:انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، راستے کلیئر قرار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات مافیاکے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ،پختہ تجاوزات مسمار کر کے راستے کلیئر قرار دیدیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کو ناجائز تجاوزات سے پاک ضلع بنانے کے لئے تمام ادارے متحرک ہیں، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول کی سربراہی میں ضلع کونسل کی ٹیم نے بھی چک 139 ج۔ب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا ،اس دوران آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے پختہ تجاوزات مسمار کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے کہا کہ تجاوزات مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں،بازاروں،شاہراؤں کو کلیئر کرانے پر توجہ مرکوزہے اورکسی کو دوبارہ تجاوزات قائم نہیں کرنے دیں گے ۔