ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا آڈٹ مشاہدات کا جائزہ

 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا آڈٹ مشاہدات کا جائزہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چودھر ی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے ادارہ کے مالیات سے متعلق بعض آڈٹ مشاہدات کا جائزہ لیا۔

اور مالیاتی نظم و نسق برقرار رکھنے کے بارے میں ضروری ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن، ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس حمیرا اشرف، فیصل طارق بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی افضال انصاری و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے حسابات اور ان کے اندراجات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آمدن و خرچ کے تمام ریکارڈ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ رکھیں اس سلسلے میں مکمل شفافیت برقرار رہنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اخراجات اور ادائیگیوں کے حسابات کے پری آڈٹ کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں فنانشل رولز اور قوانین کے تحت حاصل شدہ اختیارات کی قطعاً خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے ۔ اے ڈی جی نے بعض آڈٹ مشاہدات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ ان اعتراضات کو دور کرنے کے لئے متعلقہ فورم پر ٹھوس جواز مہیا کریں تاکہ یہ آڈٹ مشاہدات ختم ہو سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں