مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے پر قصاب حوالات بند

 مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے پر قصاب حوالات بند

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہریوں کی شکایت ملنے پر کارروائی کی جہاں مقامی بیف شاپ پر بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کیا جا رہا تھا، پولیس نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران کی درخواست پر قصاب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں