ڈویژنل انتظامیہ دریائے راوی کا کٹاؤ روکنے کیلئے متحرک

ڈویژنل انتظامیہ دریائے راوی کا کٹاؤ روکنے کیلئے متحرک

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ قطب شہانہ کے مقام پر دریائے راوی کا کٹاؤ روکنے کیلئے متحرک ہوگئی۔

کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کے ہمراہ دریائے راوی پر شیرازہ پتن کا دورہ کیا اور شیرازہ پتن پر دریا میں کٹاؤ کے باعث بند کی تعمیر کیلئے سائٹ کا معائنہ کیا۔محکمہ انہارکے حکام نے انہیں بریفنگ دی ۔کمشنر نے بند کی تعمیر جلد شروع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کٹاؤ کو روکنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں