ٹھیکریوالا: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا: 6 سالہ بچی سے  مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک نمبر 61 ج۔ب دہروڑ میں 6 سالہ بچی (ح ف)گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم نذر محمد اسے ورغلا پھسلا کر زیادتی کی نیت سے ساتھ لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی،جس پر بچی نے شور مچادیا۔سی۔پی۔او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے جس پر تھانہ ساندل بار پولیس نے بر کارروائی کرتے ہوئے ملزم نذر محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں