چناب نگر:ایسٹر پرگرجا گھروں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
چناب نگر(نامہ نگار )مسیحی برادری کے ایسٹر کے حوالہ سے منعقدہ اجتماعات کے موقع پر گرجا گھروں پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے پولیس فورس کو الرٹ رکھا گیا ۔
ذرائع کے مطابق دیگر شہروں کی طرح چناب نگر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات کے موقع پر گرجا گھروں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے پولیس فورس کو الرٹ رکھا گیا ۔یاد رہے مسیحی برادری نے اتوار کو اپنا مذہبی تہوار ایسٹر پورے عقیدت واحترام سے منایااور اس دن کی مناسبت سے جوش و خروش سے تیاریاں بھی کی گئیں ، اس سلسلہ میں پولیس نے سخت ترین سکیورٹی کے انتظامات کر رکھے تھے ، تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔