کمالیہ میں ڈاکوؤں نے دکاندار سے 8لاکھ روپے نقدی لوٹ لی

جکھڑ (سٹی رپورٹر )موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے دکاندار سے 8لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔
تفصیل کے مطابق کمالیہ کے غلہ منڈی فوارہ چوک میں جے ایم ٹریڈرز کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے دکاندار سے 8 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔ واردات کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ اے ایس پی حافظ معاذ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔