پیرمحل :ڈکیتی کی مزید 3وارداتیں ، شہری مال و زرسے محروم
پیرمحل(نمائندہ دنیا )ڈکیتی کی مزید 3وارداتیں ، شہری نقدی اور مو بائلز سمیت دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے ۔ تفصیل کے مطا بق رحمت رائس مل کے قریب مسلح ڈاکو ؤں نے محمد عثمان سکنہ کمالیہ سے نقدی اور مو بائل سمیت دیگر اشیاء چھین لیں ۔
گاؤں 344گ ب کے رہائشی نیئر گل اپنی بیوی کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گھرجارہا تھا کہ چک 298گ ب کے قریب 3 ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر ان سے نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ لیں۔ اسی طرح چک 57گ ب کے مکین ظفر اقبال کے کار سوار بیٹے اور بھتیجے کو256گ ب پھلور کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی ، مو بائلز اور دیگر اشیاء چھین لیں ، متعلقہ تھا نہ پولیس نے وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہو ئے کارروائی کا آغاز کردیا۔