لالیاں :آتشزدگی،50ایکڑ پر تیار گندم کی فصل جل کر راکھ
لالیاں(نمائندہ دنیا )گندم کی کٹائی کے دوران ہارویسٹر کی تاروں سے شارٹ سرکٹ کے باعث نکلنے والی چنگاریوں سے آگ بھڑک اٹھی، 50 ایکڑ پر تیار گندم کی فصل جل کر راکھ ،لاکھوں کا نقصان ۔
تفصیلات کے مطابق لالیاں کے نواحی علاقے موضع کلس میں عارف چیمہ وغیرہ کی تیار گندم کی ہارویسٹر سے کٹائی کی جارہی تھی کہ اس دوران ہارویسٹر میں سے شارٹ سرکٹ کے باعث چنگاریاں نکلنے لگیں اورہوا تیز ہونے کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے گندم کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی پچاس ایکڑ سے زائد رقبہ پر موجود گندم کی فصل کو جلا کر خاکستر کر دیا، اطلاع پر ریسکیو امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فائر فائٹرز نے بھر پور کوشش سے مزیدکھیتوں پر تیار کھڑی فصل کو جلنے سے بچا لیا ،متاثرہ افراد نے حکومت پنجاب سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔