اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا،انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے تاکہ ہر شعبے میں بہتری یقینی بنائی جا سکے ،شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔