انسداد پولیو مہم:ڈپٹی کمشنر ٹو بہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت 5روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر منور حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی،سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے پہلے دن ضلع بھر میں ایک لاکھ 44 ہزار 685 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ، جو مقررہ ہدف کا 96 فیصد ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے پہلے دن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے دن کے ہدف کے سو فیصد حصول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، پہلی دن سامنے آنے والی کمی اور چیلنجز کو فوری طور پر دور کیا جائے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ صحت محافظ ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکے ۔