چلڈرن ہسپتال، درجہ چہارم کے ملازم کی ڈاکٹر کود ھمکیاں

چلڈرن ہسپتال، درجہ چہارم کے ملازم کی ڈاکٹر کود ھمکیاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال میں ساتھی ملازمین کے ساتھ ایسوسی ایشن بنا کر افسروں کو بلیک میل کرنے والے ملازم نے ڈاکٹر کا گریبان پکڑ لیا۔

جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ساتھیوں کے ہمراہ مہینے کے بیشتر دن ڈیوٹی سے غائب رہنے کے باوجود پوری تنخواہ بھی وصول رہا ہے ۔ درجہ چہارم کا ملازم بابرانتظامی افسروں کے لیے درد سر بن چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بابر ہسپتال کے ڈینٹل اسسٹنٹ احمد کے ہمراہ مریض کو چیک کروانے کیلئے پی جی آر ڈاکٹر عادل کے پاس گیا جہاں اس نے علاج میں تاخیر پر مبینہ طور پر ڈاکٹر کا گریبان پکڑ لیا اور گولی مارنے کی دھمکی بھی دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مذکورہ ملازم کے پاس ہمہ وقت اسلحہ بھی ہوتا ہے جو کہ وہ گزشتہ روز آئی سی یو میں جانے سے قبل مبینہ طور پر باہر بیٹھے سکیورٹی گارڈ کے حوالے کرکے گیا۔ جبکہ جھگڑے کے بعد ایم ایس کی جانب سے ملازم کی سرزنش کی گئی تاہم قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔متعلقہ حلقوں نے مذکورہ معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر احمد عمیر ورک اور کمشنر فیصل آباد سے نوٹس لیکر محکمانہ کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے ۔ اس حوالے سے ایم ایس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملازم کا ڈاکٹر سے جھگڑا ہوا تاہم پستول تاننے والی بات غیر مصدقہ ہے ۔ حاضریوں کے معاملے پر بھی ملازمین کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں