طلبہ کی استعدادکار بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے :فہد شہباز

طلبہ کی استعدادکار بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے :فہد شہباز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فوکل پرسن فہد شہباز نے کہا ہے کہ طلبہ کو جدید سہولیات اور ان کی استعدادکار کو بڑھانے کے لئے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹرز کے زیراہتمام تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔۔۔

 تاکہ وہ روشن مستقبل کو یقینی بناتے ہوئے ترقی و کامرانی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا اور یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کی نئی عمارت کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر محمد احسن خاں، محمد آصف صدیق ڈپٹی رجسٹرار و ٹیکنیکل سٹاف آفیسر، ڈاکٹر راؤ زاہد عباس پرنسپل آفیسر اکیڈیمک، ٹیچنگ، ریسرچ اور انکوبیشن، ڈاکٹر افتخار احمد ڈائریکٹر بزنش انکوبیشن سنٹر، ڈاکٹر شوکت علی سینئر ٹیوٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص اکبر، پرنسپل آفیسر ریڈیو، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک/ سوشل میڈیا جہانزیب طارق و دیگر بھی موجود تھے ۔ فہد شہباز نے کہا کہ سنٹر کے زیراہتمام وزیراعظم کے نوجوانوں کے لئے پروگرام سے طلبہ مستفید ہوتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈال سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ایک ماڈل مرکز کے حوالے سے باقی جامعات کے لئے مشعل راہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں