ٹریفک پولیس کی کارروائیاں،ٹرانسپورٹروں کو لاکھوں جرمانہ

 ٹریفک پولیس کی کارروائیاں،ٹرانسپورٹروں کو لاکھوں جرمانہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈسٹر کٹ ٹریفک آفیسر عاطف ندیم بھٹی کی زیر قیادت شہریوں کی سہولت، سڑکوں پر نظم و ضبط اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔۔۔

ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1680 گاڑیوں کے مالکان، ڈرائیوروں کو 13 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے ہیں۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ضلع بھر میں ٹریفک پولیس نے 18 مقامات پر چیک پوائنٹس قائم کئے ہیں، جہاں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 2789 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، کارروائی کے دوران 1680 گاڑیوں پر مختلف نوعیت کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 13 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ،ٹریفک کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات درج کئے گئے جبکہ 215 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ڈسٹر کٹ ٹریفک آفیسر عاطف ندیم بھٹی نے کہا کہ یہ اقدامات عوام کی جان و مال کے تحفظ اور محفوظ ٹریفک نظام کے قیام کیلئے کئے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں