ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

 ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)شہریوں کو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنے کے موثر طریقوں سے آگاہ کرنے کے لئے تمام دستیاب ذرائع استعمال کئے جائیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے ڈینگی آگاہی سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات اور عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کی کوششوں کو مزید فعال کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں اور اس اہم قومی فریضے میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل قبول ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پر کھڑا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے کیونکہ یہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کا بڑا سبب بنتا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں