کمشنر فیصل آباد کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،کھلی کچہری کا انعقاد

کمشنر فیصل آباد کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،کھلی کچہری کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ،رجانہ،فیصل آباد(خصوصی رپورٹر، نمائندگان دنیا)کمشنر فیصل آباد مریم خان نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ضلعی انتظامیہ کے تمام افسر موجود تھے۔

کمشنر فیصل آباد نے یونین کونسل نمبر50 چک نمبر 295 گ ب ڈبہ والا پل کے قریب ستھرا پنجاب مہم کے تحت جاری صفائی مہم کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مقام پر موجود سابقہ ڈمپنگ پوائنٹ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور یہاں عوام کے لئے پارک تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ کمشنر فیصل آباد نے ان اقدامات کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں کمشنر مریم خان نے رجانہ کے یونین کونسل آفس میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے ۔ شرکا نے صفائی، سڑکوں کی مرمت، سیوریج، ریونیو اور دیگر بلدیاتی نوعیت کے مسائل سے متعلق شکایات پیش کیں۔ کمشنر نے تمام شکایات بغور سنیں اور موقع پر موجود افسروں کو فوری احکامات جاری کئے ۔ ایک شہری کی جانب سے سیوریج کے مسئلے پر شکایت کے بعد کمشنر خود موقع پر پہنچیں اور فوری حل کے احکامات دیئے ۔اسی طرح چک نمبر286 میں ستھرا پنجاب سے متعلق شکایت پر بھی کمشنر موقع پر گئیں اور مسئلہ حل کروایا۔کمشنر مریم خان نے مریم نواز ہیلتھ سنٹر رجانہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر محکمہ بلڈنگ کے ایکسیئن اور محکمہ صحت کے افسر بھی موجود تھ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں