چنیوٹ :تعلیمی اداروں میں پیغام پاکستان سیمینارز کا ا نعقاد جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کی تحریک پرضلع بھر کے سرکاری سکولوں وکالجز میں پیغام پاکستان سیمینارز کے ا نعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔
گذشتہ روز منعقدہ سیمینارز میں پرنسپلز،فیکلٹی ممبرز،ہیڈ ٹیچرز،اساتذہ اورطالب علموں کی بڑی تعداد موجودتھی۔شرکاء نے کہا کہ پیغام پاکستان کے بیانیہ کو تعلیمی اداروں میں طالب علموں تک پہنچانا ازحد ضروری ہے ، آگاہی سیمینارز کے انعقاد کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب بطور پاکستانی متحد اوردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ایک پیج پررہنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان کا مقصد شدت پسندی کے بیانیہ کو رد کرنا ہے پیغام پاکستان امن،محبت اور رواداری کا پیغام ہے ۔