سمندری :غریب کسان کی تیار گندم کی فصل جل کر راکھ

سمندری(نمائندہ دنیا )تھانہ صدر کے علاقہ میں غریب کسان کی محنت ضائع ہو گئی گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر ہو گئی چک نمبر448گ ب لشارن کے کاشتکار محمد مصطفیٰ کی گندم کی تیار فصل میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک آٹھی جس کی وجہ سے فصل جل کر راکھ ہو گئی۔
اہل علاقہ اور ریسکیو1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اورمزید کھیتوں میں لگی فصل کو جلنے سے بچا لیا۔ذرائع کے مطابق کھیت میں درخت پر لگے شہد کو حاصل کرنے کیلئے چند افراد نے شہد کی مکھیوں کو اڑانے کی کوشش میں آگ جلائی تو دیکھتے ہی دیکھتے گندم کی تیار فصل کو بھی آگ لگ گئی جس سے کسان کی ساری فصل جل کر راکھ بن گئی، شہد کیلئے آگ لگانے والے افراد موقع سے فرار ہو گئے ۔