امانت لی گئی گاڑی خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت لی گئی گاڑی خوردبرد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے علاقے چک نمبر 497 گ۔ ب کے قریب شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر قریبی تعلقات کی بناء پر اس سے گاڑی بطور امانت حاصل کی اور پھر واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کر لی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔