کاروباری لین دین ، شہری کو 10 لاکھ کا بوگس چیک دیدیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری لین دین میں شہری کو 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا بوگس چیک دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقے میں عظیم صفدر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم سلامت نے کاروباری لین دین کے دوران اسے 10 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دے دیا ہے جو مقرر ہ وقت پر ڈس آنر ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔