گوجرہ :ماموں بھانجے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا )ماموں بھانجے کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔
معلوم ہواہے کہ چک نمبر360ج ب کے رہائشی غلام علی اور اس کے بھانجے کو ملزمان نبیل وغیرہ چار افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے ، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔