مین شاہراہ پر تجاوزات قائم کر نے پر 3 افراد کو حراست میں لے لیاگیا

 مین شاہراہ پر تجاوزات  قائم کر نے پر 3 افراد کو  حراست میں لے لیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مین شاہراہ پر تجاوزات قائم کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 266 ر۔ب کے قریب پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 افراد کو حراست میں لے لیا جن کی جانب سے مین شاہراہ پر تجاوزات قائم کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جارہی تھی، ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں