لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا رکشے سے چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے گول چنیوٹ بازار میں رحمن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے رکشے سے نامعلوم ملزمان دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کا کپڑا چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔