بھوآنہ :ڈاکوؤں نے تاجر سے 7 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی
بھوآنہ(نمائندہ دنیا) 4نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجر سے 7 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ وساوا کی حدود میں جامعہ آباد روڈ چک 234 کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تاجر شاہزیب سے 7 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔