پینسرہ :مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے عوامی اجتماع کا انعقاد

پینسرہ :مزدوروں کے عالمی دن کی  مناسبت سے عوامی اجتماع کا انعقاد

پینسرہ(نمائندہ دنیا )پینسرہ میں مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری ،ملک ممتاز ،شیخ نثار احمد، خالد بھولا ،رانا ریاض احمد و دیگر مزدور رہنما ؤں نے کہا کہ  حکومت کی ناقص اور مزدور دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سپنگ کے بعد ویونگ انڈسٹری بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی، لاکھوں مزدورں کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ ہے ، یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں مزدور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف باہر نکلیں گے ،اجرتوں میں اضافہ پر لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں