چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر ملزموں کا خاتون پر تشدد
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر مسلح ملز موں نے خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقہ پروکیانوالہ میں خان بی بی خاتون کو گلی میں گزرتے ہوئے اوباش ملز موں نے چھیڑا جس سے منع کرنے پر وہ طیش میں آگئے اور زبردستی خاتون کے گھر میں گھس کر اسے قابو کرنے کے بعد مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث اس کے کپڑے پھٹ گئے جبکہ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔