مکوآنہ میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے شہریوں کی ریلی

 مکوآنہ میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے شہریوں کی ریلی

مکوآنہ(نمائندہ دنیا )بھارت کی بزدلانہ دھمکیوں کے خلاف اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مکوآنہ میں شہریوں نے ریلی نکالی۔۔۔

 معروف سماجی وکاروباری شخصیت حاجی ملک مظہراعوان کی زیر قیادت نکالی گئی ریلی میں مختلف سماجی و سیاسی حلقوں، میڈیا نمائندوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جبکہ وہ پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کرتے رہے ۔ حاجی ملک مظہراعوان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پاکستان عزت، جرأت اور استقامت کی علامت ہے ، کوئی بھی دشمن اس کی طرف بری نظر اٹھانے کی جرات نہیں کر سکتا ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت اور عوام کے درمیان رشتہ ناقابلِ تسخیر ہے اور دنیا کی بہادر ترین افواج میں شمار ہونے والی پاک فوج ہر خطرے کو للکارنے کے لیے تیار ہے ۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے قربانیاں دینے والے فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں