ماموں کانجن میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجروں کی ریلی

ماموں کانجن میں بھی پاک فوج سے  اظہار یکجہتی کیلئے تاجروں کی ریلی

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )دیگر شہروں کی طرح ماموں کانجن میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجربرادری نے ریلی نکالی ۔

 ماموں کانجن کی تاجرتنظیموں کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی ریلبازار سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی سیم نہر پل پر اختتام پذیر ہوگئی ۔شرکائے ریلی نے نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے ،انہوں نے پاک فوج زندہ آباد ،بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب میں کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اگر انڈیا نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھارت کود ندان شکن جواب دے گی،اقوام متحدہ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں