ٹو بہ :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔
جس کے دوران انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیااورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ہمہ وقت متحرک ہے ، مریضوں کو فری ادوایات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، انہوں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شہباب عالم کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔