پولیس دستے کی شہید سب انسپکٹر ندیم انجم کی قبر پر حاضری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پنجاب پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد ندیم انجم کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی تاندلیانوالہ کی پولیس دستے کے ہمراہ شہید کی قبر پر حاضری، سلامی پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈی ایس پی تاندلیانوالہ اعجاز احمد نے تھانہ ماموں کانجن پولیس کے ہمراہ شہید سب انسپکٹر محمد ندیم انجم کی برسی کے موقع پر پولیس دستے کے ہمراہ شہید کی قبر پرحاضری دی اور وہاں چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق شہید سب انسپکٹر محمد ندیم انجم فیصل آباد پولیس کا فخر ہیں، شہدا ء فیصل آباد پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ۔یاد رہے سب انسپکٹر محمد ندیم انجم بہادری کے ساتھ ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔