ٹو بہ ٹیک سنگھ :ڈپٹی کمشنر کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری، ادویات اسٹور اور او پی ڈی کا معائنہ کیا۔۔
انہوں نے ڈاکٹرز کی حاضری کو بھی چیک کیا جبکہ ہسپتال میں صفائی، ادویات اور مریضوں کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا، انہوں نے مریضوں سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ ہر شہری کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مریضوں کی خدمت کو ترجیح دینے اور ہسپتالوں میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔