زرعی یونیورسٹی میں زبان و ادب کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ انگریزی و لسانیات کے زیراہتمام مین لائبریری ہال میں ایک روزہ سیمینار بعنوان \'\'انگریزی زبان و ادب میں عصری تحقیق کے طریقوں \'\'کا انعقاد کیا گیا۔۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر منعقدہ سیمینار کا افتتاح فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز کی ڈین ڈاکٹر شازیہ رمضان نے کیا۔ ڈاکٹر شازیہ رمضان نے اس موقع پر کہا کہ آج کے دور میں انگریزی زبان و ادب کی تحقیق میں جدید طریقہ کار کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے ،عصری تحقیق میں صرف روایتی تجزیے یا متن کی تشریح پر اکتفا نہیں کیا جاتا بلکہ سوشیالوجی، نفسیات، ڈیجیٹل سٹڈیز اور ثقافتی مطالعہ جیسے شعبوں کی روشنی میں بھی ادب کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب محققین مختلف ادوار، اقوام اور ثقافتوں کے درمیان زبان و ادب کے باہمی تعلقات کو سائنسی بنیادوں پر سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، اس طرح، معاصر تحقیق نہ صرف علمی معیار کو بلند کر رہی ہے بلکہ ادب کو موجودہ عہد کے تناظر میں زیادہ مؤثر انداز میں پیش کر رہی ہے ۔