سمندری :ٹریفک حادثات میں 2 خواتین سمیت 8 افراد زخمی
سمندری(نمائندہ دنیا )مختلف ٹریفک حادثات میں 2 خواتین اور 2 حقیقی بھائیوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تین پلیا کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے بعد موٹر سائیکل ایک اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی اوراس کے نتیجہ میں حمیرا،زرینہ سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔علاوہ ازیں چک 385گ ۔ب کے قریب موٹر سائیکل حادثہ میں 2حقیقی بھائی حسن اور ثقلین زخمی ہو گئے ۔ادھر ساہیوال بائی پاس پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار افتخار شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122کی ٹیموں نے جائے حادثات پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔