موٹروے تنصیبات سے لاکھوں مالیتی سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹروے تنصیبات سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 5 ج۔ ب کے قریب سے گزرنے والی۔۔
موٹر وے سے ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر تنصیبات کو توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔