مکو آنہ :ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ چیمپئن آل سٹار مکوآنہ نے جیت لیا

مکو آنہ (نمائندہ دنیا )غلام مصطفے ٰ گوگامیموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چیمپئن آل سٹار مکوآنہ نے جیت لیا۔۔
ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 22 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ملک فیض میراں اعوان اورعبدالحمیدخرم راول تھے ۔جنہو ں نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ، ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کرنے پر آرگنائزر میاں اسد علی، طاہر لیاقت ،فادی گجر ،وقاص پیسرکو خراج تحسین پیش کیا گیا۔