ساجد میراور بھارتی حملوں میں شہید شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

 ساجد میراور بھارتی حملوں میں شہید شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائم مقام امیر مولانا علی محمد اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کی ہدایت پر۔۔۔

  بھارتی حملوں میں شہید معصوم شہریوں اور مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ پروفیسر ساجد میر کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا، مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی، حافظ محمد یونس آزاد ،سید سبطین شاہ نقوی، خالد محمود اعظم آبادی ،مہر محمد عبداللہ ،قاری محمد حنیف ربانی، قاری احمد حسن ساجد ،مولانا عبد المنان راسخ، پروفیسر عبد الرزاق ساجد، مولانا ابرار احمد ظہیر، مولانا بہادر علی سیف ،قاری محمد ارشد ، حبیب اللہ عطار، میاں وقاص خالد ،مولانا محمد اشرف جاوید، ڈاکٹر طارق عباس ،مولانا عبد الشکور کاظم، افتخار احمد فراز ،حافظ زبیر احمد ظہیر، مولانا احمد وقاص ظہیر، مولانا حبیب الرحمٰن ساجد، سعید احمد انصاری، حافظ نصراللہ، قاری امتیاز احمد سلفی و دیگر نے بھارتی حملوں کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش  کیا اور کہا کہ آج ہماری آرمی نے ثابت کر دیا کہ وہ دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ علاوہ ازیں علماء و ذمہ داران مرکزیہ نے کہاہے کہ پروفیسر ساجد میر کی وفات بہت بڑا صدمہ ،ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں