شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل ترجیح :ڈی سی جھنگ

 شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ  مسائل کا حل ترجیح :ڈی سی جھنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے اپنے آفس کے احاطہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے۔۔۔

موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل ترجیح ہے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)بلال افتخار کیانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، محکمہ ریونیو کے افسران،انچارج لینڈ ریکارڈ، سٹاف، تحصیلدار، پٹواری اور دیگر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں پر کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں