زرعی راضی سے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد کی بوریاں چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی راضی سے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد کی بوریاں اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ گڑھ کے علاقے چک نمبر 619 گ ب میں خضر حیات نے پولیس کو بتایا کہ اس کی زرعی اراضی سے ملزمان رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے مالیت کی کھاد کی بوریاں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔