گھر سے لاکھوں نقدی،سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقے مظفر کالونی میں اعظم عباس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کے تالے توڑ کر ملزمان رات کی تاریکی میں نقدی، موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔