دہم جماعت کے سالانہ نتائج 24 جولائی کو جاری کرنے کا اعلان

 دہم جماعت کے سالانہ  نتائج  24 جولائی کو جاری کرنے کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج 24 جولائی کو جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اس کے علاوہ نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج 16 اگست کو جاری کئے جائیں گے ۔تعلیمی سیشن کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیکنڈ اینول امتحانات 10 ستمبر 2025 سے شروع ہوں گے ، جن میں طلبا کی تعلیمی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ یہ تاریخیں طلبا، والدین اور تعلیمی اداروں کے لیے اہم ہیں تاکہ وہ اپنی تیاری اور منصوبہ بندی کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں