چنیوٹ:فوڈ حکام کا عید الاضحی کے موقع پر بھی آپریشن جاری رہا

چنیوٹ:فوڈ حکام کا عید الاضحی کے موقع پر بھی آپریشن جاری رہا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )عید الاضحی کے موقع پر بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بلاتعطل فیلڈ آپریشن جاری رہا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے گرینڈ آپریشن کیا۔۔۔

 اورمتعدد ریسٹورنٹس اور سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے بتایا کہ دوران معائنہ ریسٹورنٹس میں صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پائے گئے ۔مصالحہ جات کی ترکیب میں ممنوع چائنیز سالٹ کا استعمال پایا گیا۔کچن سے گلی سڑی سبزیاں برآمد،فرائنگ کے لئے جلا ہوا15 لیٹر سے زائد آئل بھی برآمدہوا جس کو موقع پر ضائع کرا دیا گیا۔علاوہ ازیں ریسٹورنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر 67ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔11 کلو ممنوع مصالحہ جات، 4 کلوگلی سڑی سبزیاں برآمد ہوئیں جنہیں تلف کر دیا گیا۔علاوہ ازیں سویٹس اینڈ بیکرز شاپس میں ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کے لئے پائی گئیں۔7000 روپے جرمانہ عائد کئے گئے جبکہ 3 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کر دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں