مسافر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں

پیرمحل (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل ذوالفقار صابر کی مسافر گاڑیوںمیں اوورلوڈنگ کرنیوالے ٹرانسپو ٹروں کیخلاف کارروائیاں، بھاری جرمانے عائد ،متعدد بسوں اور ویگنوں کو مقامی تھا نہ میں بند کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل ذوالفقار صابر نے گزشتہ روز اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کیں۔ انہوں نے اس موقع پر ٹرانسپوٹروں پر واضح کردیا کہ مسافر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جا ئے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سخت احکامات جاری کئے جا چکے ہیں کہ زیادہ منافع کمانے کے چکر میں انسانی زندگیوں کو خطرات میں دھکیلنے والے ٹرانسپوٹروں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا ئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی وساطت سے شہریوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ اوورلوڈنگ کر نے والے ٹرانسپوڑوں کے خلاف فوری شکایات درج کروائیں تاکہ ذمہ داران کو قانون کے شکنجے میں لایا جاسکے ۔