ہسپتالوں کے ذمے ادویات کی واجب الادا رقم کلیئر کرنیکا فیصلہ

 ہسپتالوں کے ذمے ادویات کی واجب الادا رقم کلیئر کرنیکا فیصلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے شہر کے سرکاری ہسپتالوں کے ذمے ادویات کی واجب الادا رقم بجٹ سے قبل کلیئر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔۔۔

الائیڈ ہسپتال ون، ٹو، ایف آئی سی اور فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال کو ایک ارب سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ۔ پنجاب حکومت نے بجٹ سے قبل ایک اہم اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے ذمے ادویات کی خریداری کے لیے واجب الادا رقوم کی ادائیگی کا عمل مکمل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں جاری مالی بحران کا خاتمہ اور مریضوں کو بلا تعطل مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے چار بڑے سرکاری ہسپتالوں الائیڈ ہسپتال ون، الائیڈ ہسپتال ٹو، فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال کو مجموعی طور پر ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں