چنیوٹ :عوامی بہبود کے اقدمات، ڈی سی کی زیر صدارت اجلاس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع چنیوٹ میں شہری خوبصورتی اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری اقدامات کومزید تیز کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی چوک کی ڈویلپمنٹ،چناب نگر میں فن لینڈ کے قیام،منظم ریڑھی بازاروں،غیر قانونی رکشہ سٹینڈزکا خاتمہ،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مکمل بحالی پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی اور کہا کہ عوامی بہبود کے اقدامات کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانا ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل/ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی کو ٹاسک تفویض کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ منصوبوں کی پراگریس کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا لہذا میونسپل کمیٹیز اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے بروقت تکمیل کے لئے کمربستہ رہیں۔