ایران پر اسرائیلی حملہ خطے کے امن کیخلاف سازش:نواب بابر

ایران پر اسرائیلی حملہ خطے کے امن کیخلاف سازش:نواب بابر

جھنگ،چنیوٹ،شورکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نمائندہ دنیا )سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر علی خان سیال نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اسرائیل کی یہ کارروائی نہ صرف ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی خطرناک سازش ہے ،عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور اسرائیل کو ایسی اشتعال انگیزیوں سے باز رکھنے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ نواب بابر سیال نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت طویل عرصے سے مسلم دنیا کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے ،اسے اگر اب نہ روکا گیا تو اس کے نتائج پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہو سکتے ہیں،مسلم ممالک کو چاہیے وہ باہمی اختلافات پس پشت ڈال کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور امتِ مسلمہ کے مفادات کا اجتماعی دفاع کریں۔انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے اور عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف م¶ثر آواز بلند کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں