دالوں کی مقررہ ریٹ پر صارفین کو فراہمی یقینی بنانے کا حکم

 دالوں کی مقررہ ریٹ پر صارفین کو فراہمی یقینی بنانے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت ہر ڈویژنل انتظامیہ صارفین کو دالوں کی نوٹیفائیڈ ریٹس پر وافر فراہمی کیلئے متحرک۔۔۔

کمشنر مریم خان نے دالوں کی مقررہ ریٹ پر صارفین کو فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ای اے ڈی اے سے گزشتہ اور رواں سال دالوں کی ڈیمانڈ سپلائی،قیمتوں کا تعین کرنے کے میکانزم بارے رپورٹ طلب کرلی۔کمشنر مریم خان کی زیر صدارت دالوں کی سپلائی چین،ڈیمانڈ اور نرخ بارے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ای اے ڈی اے ،ڈائریکٹر زراعت سمیت تاجر اور آڑھتی نمائندگان نے شرکت کی۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ شہریوں کو عام مارکیٹ میں نوٹیفائیڈ نرخ پر ہر صورت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔کسی کو ذخیرہ اندوزی اور اوور چارجنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ آڑھتی دالوں کے سٹاک کا مکمل ریکارڈ رکھنے کے پابند ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں