چنیوٹ:حکام کی کارروائیاں، 740 لٹر ملاوٹی دودھ برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دودھ میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ۔۔۔
ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 25ہزار لٹر سے زائد دودھ کی جدید لیکٹوسکین مشین سے چیکنگ کی گئی اوردوران معائنہ دودھ میں ملاوٹ ثابت ہوگئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں 740 لٹر ملاوٹی دودھ ضائع کردیا گیا۔علاوہ ازیں 49 دودھ بردار گاڑیوں سمیت فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 126 انسپکشنز کیں اوراصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر قوانین کی خلاف ورزی پر 71ہزارروپے کے جرمانے عائدکئے گئے ۔ملک شاپس کو دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 25ہزار روپے کے جرمانے ،کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ بڑی مقدار میں ایکسپائرڈ مصنوعات برآمدہونے پر 25ہزارروپے جرمانہ اور 41 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات تلف جبکہ کمرشل واٹر پلانٹس اور میونسپل کارپوریشن کے واٹر پلانٹس سے پینے والے پانی کے 5 نمونے لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھیج دیئے گئے ۔