12 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)12 سالہ لڑکے کو قابو کرکے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنادیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کبیر احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے 12 سالہ بیٹے کو ملزم نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔